مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مغربی علاقے المزہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شامی دفاعی سسٹم صہیونی طیاروں کا مقابلہ کررہا ہے اور مسلسل فائرنگ کررہا ہے۔
دمشق سے مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فضائیہ نے المزہ میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ گولان سے دمشق کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں رہائشی مکانات اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی فوج نے ایرانی سفارت خانے کے اطراف میں عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ